صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کااظہارکیا ہے،صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ذمے داران کے فوری تعین اور انہیں قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان کو واپس مل گئیں
ادھروزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نے 3بچوں سمیت5افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا،محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محسن نقوی کی انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی کے انگلینڈ وزٹ کے دوران انگلینڈ کے وزیر داخلہ ایلکس نورس اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر سے ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مجرموں کی حوالگی اور انسداد منشیات کے لئے مؤثر تعاون پر فوکس کیا گیا۔
اسلام آباد مین ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
لاہور میں 252 ٹریفک حادثات؛ 302 افراد زخمی
پاکستان اور برطانیہ کے وزارا نے انسداد منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے بارے میں بات چیت پر زیادہ توجہ دی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان ور انگلینڈ کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Waseem Azmet