وزیراعظم کی ہدایت پر ربیع سیزن میں پانی دستیابی کیلئے ٹاسک فورس قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر موسیماتی تبدیلی مصدق ملک کی سربراہی میں زرعی سینزن ربیع اور خریف کے دوران پانی کی دستیابی کوممکن بنانے کے لئے سولہ رکنی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ،ٹاسک فورس میں وزارت آبی وسائل ،غذائی تحفظ و تحقیق ،ارسا،پی سی آر ڈبلیو آر ،محکمہ موسمیات،این ڈی ایم اے ،پی اے آر سی،وی اے این ،لمز یونیورسٹی اور ورلڈ بینک کے نمائندے شامل ہیں ٹاسک فورس تجاویز تیس دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کریگی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ربیع اور خریف کے دوران دریاوں میں پانی کے بہاو ، گلیئشر کی صورتحال ،بارشوں کی صورتحال ،ڈیمز میں پانی دستیابی کے حوالے سے ارسا ،واپڈا اور محکمہ موسمیات کے ساتھ ملکر صورتحال کو مانیٹر کیا جائیگا ،فصلوں کوپانی کی دستیابی کے حوالے سے آبپاشی کے لئے موثر اور جدید نظام کے تحت حکمت عملی اپنائی جائیگی تاکہ فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کی جاسکے ۔این ڈی ایم اے کے پلان2025اورسمر ہیذرڈ کونٹیجنسی پلان 2025پر نظرثانی اور خشک سالی سے درپیش مسائل کو حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان رابطوں کو موثر بنایا جائیگاخشک سالی سے نمٹنے اورکم دورانیہ کی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جائیگا ،زیر زمین پانی کی پیمائش اور ریچارج کے لئے اقدامات پر غور کیا جائیگابین الاقوامی شراکت داری اور ڈونرز کو موسمیاتی سرمایہ کاری ،موثرنظام آبپاشی اور کمیونٹی کی سطح پر خشک سالی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کو فروغ دیاجائیگاضرورت کے تحت ٹاسک فورس میں مزید ممبران کو شامل کیا جاسکتا ہے ٹاسک فورس اپنی تجاویز کو تیس دن میں وزیراعظم کو پیش کریگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔