بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلی سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بایو گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔ سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحول دوست بسز کے لیے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت سندھ سندھ کے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پہلے صبح کا آغاز اخبار سے ہوتا تھا لیکن اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں، ہم۔چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ترقی ملے، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں، اخبار ایک مستند دستاویز ہے۔سی پی این ای کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بریکنگ کی دوڑ لگی ہوتی ہے، دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے، الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کو سخت ٹف ٹائم دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اخبارات کو مضبوط کریں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے، اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ ہی کامیاب ہوتی ہے، کچھ ادوار میں پیپلز پارٹی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے، تاہم، پیپلز پارٹی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے یا انتقام کی سیاست نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اینکرز کو آف کرایا جاتا رہا، مختلف جماعتوں کی حکومتیں آتیں تو کہتیں فلاں اینکر کو ہٹاو، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی میڈیا ہاؤس کو صحافی ہٹانے کا نہیں کہا، پی پی پی کا وکٹمائزیشن کا کبھی مائنڈ سیٹ نہیں رہا، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ صبر، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔