بورے والا: دسویں کلاس کی طالبہ سے اسکول لے جانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور کی 4 ماہ تک زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔
متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر مسلسل زیادتی کرتا رہا جس پر الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو الٹراساؤنڈ میں بچی تین ماہ کی حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
پولیس نے والدہ کی مدعیت میں ملزم ناصر شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
کراچی:پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے ہیں۔
فیملی ولاگز، لگژری لائف اسٹائل اور متنازع حرکات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 82 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 27 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان بٹ سے شادی کی تھی اور 2025 میں انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
رجب بٹ اس وقت پاکستان میں بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے تاہم اسی دوران وہ برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں۔
چند روز قبل متعدد خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے ہیں جن میں سے کچھ تعلقات شادی کے بعد بھی جاری رہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کا دفاع کیا اور کہا کہ مجھے بھی دکھ ہوا جب میں نے اس کا ولاگ دیکھا۔ جب اس نے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تو میں افسردہ ہوئی۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ لیکن میں جانتی ہوں کہ ہر انسان، خاص طور پر لڑکوں کا، ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو معاف کردینا چاہیے جو سچے دل سے اللہ سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ بہت مہربان ہے اور خلوص دل سے توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی دیسی ماں کا رویہ ہے جو بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہے۔