کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔
ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے اور شیطان کے بہکاوے میں آ کر جرم کیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات کا مقدمہ کھوکھرآپار تھانے میں درج ہے، میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی بھی ثابت ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے 20 سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے عدالت میں پیش کیا،جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 16 سالہ متوفیہ 2 بہن بھائیوں میں بڑی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔