دہلی سے 3 کم عمر مداح سلمان خان سے ملنے کیلیے گھر سے بھاگ گئے، پھر کیا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی خواہش میں دہلی سے 3 کم عمر بچے بچے گھر سے بھاگ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر سے والدین کو بغیر بتائے بھاگنے والے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم تھے جن کی عمر 9، 11 اور 13 سال بتائی جارہی ہے۔ ایک بچے نے گھر سے فرار ہونے سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس سے والدین کو ان کے ارادے کا علم ہوا۔
نوٹ میں بچے نے لکھا تھا کہ انہیں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر واحد نامی شخص نے بتایا کہ وہ سلمان خان سے مل چکا ہے اور انہیں بھی ملوا سکتا ہے اس لئے وہ تینوں اس شخص کے پاس ’جلنا‘ مہاراشٹرا جارہے ہیں جس کے بعد سلمان خان سے ملنے ممبئی جائیں گے۔
بچوں کے لاپتہ ہونے پر والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں بچوں کے کال ریکارڈز کے زریعے واحد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس معاملے کے پولیس تک جانے پر وہ شخص بچوں کو ٹرین میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے تینوں بچوں کو ناشق ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کیا جبکہ واحد کو اس لوکیشن کے بعد ٹریس نہیں کیا جاسکا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر سے
پڑھیں:
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
ایک بیان میں خاتون اول نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے، آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔