سوات کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
2 اگست 2025 – سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب
ریلیاں علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے نکالی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کا جھنڈا تھامے شرکت کی۔
شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج ریلیاں سوات فتنہ الخوارج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج ریلیاں سوات فتنہ الخوارج پاک فوج کے حق میں فتنہ الخوارج کے
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے بخش علی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرزاق اور 32 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ بچوں کا کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تاہم، پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ جاوید زخمی ہوگیا پولیس واقعے کو زاتی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ کلفٹن بلاک 8 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ راحیل شیخ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے مضروب کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔