عمران خان کی کئی ماہ بعد بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی کئی ماہ بعد ان کے بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہےہیں، سوموار کو جمائمہ خان کی نمائدہ سفارت خانہ جائے گی تاکہ قاسم اور سلیمان کے ویزے کے بارے میں خود جاکر پوچھ کر آئیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیٹوں کو آنے سے منع نہیں کیا، عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کل کے انٹرویو میں بڑا واضح کہا ہے کہ اگر یہ لوگ گرفتار بھی کریں تو وہ پھر بھی آئیں گے، میرے خیال میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی لائحہ عمل ہوگا وہ جان بوجھ کر متضاد بیان دے کر میڈیا کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہوں گے تاکہ آپ لوگوں کو احتجاج کے بارے میں کوئی اصلی چیز نہ پتا چلے، میں سنا تھا کہ 5 اگست کو سڑکیں وغیرہ بلاک ہوں گی، پارٹی نے کوئی پلان بنایا ہو گا وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عمران خان کے ساتھ تحریک میں شرکت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوشن کے ایک درجن سے زائد وکلا کھڑے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے آج بھی دو کیسوں میں ایک وکیل کو اندر جانے دیا ہے وکیل ہمیشہ پوری ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے انہوں نے عمران خان کو ائیسولیٹ کر دیا ہے، اطلاعات ہیں کہ یہ آج مجھے گرفتار کر لیں گے کیونکہ میرے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں میں آج اڈیالہ کے باہر ہی ہوں اگر انہوں نے گرفتار نا کیا تو منگل کو میں اور فیملی یہیں اڈیالہ کے باہر ہوں گے، ہمارا اللہ پر ایمان ہے ہم ان کی گرفتاریوں اور پرچوں سے نہیں ڈرتے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دے دی
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ سلیمان اور قاسم ویزے کے منتظر ہیں اور وزارت داخلہ سے منظوری کا عمل جاری ہے۔