عالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
عالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 69 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرفس کا اعلان کیا ہے جو 7 اگست سے نافذ ہوں گے۔ہفتہ کے روز عالمی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یکم اگست کو اس فیصلے کو “یورپی صنعت کے لیے تکلیف دہ” قرار دیتے ہوئے اسٹیل ٹیرفس پر مذاکرات کا اعلان کیا،
یورپی یونین کی مذاکراتی پوزیشن یہ ہے کہ وہ مکمل پیمانے پر تجارتی تنازع شروع نہیں کرنا چاہتی ، کیونکہ اس کا نتیجہ صرف نقصان کی صورت میں برآمد ہو گا، اور سب سے بڑا نقصان یورپ کو ہوسکتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی صدر کیرن کیلر سوتر نے 39 فیصد ٹیرف پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ نہ صرف مینوفیکچرنگ اورگھڑی سازی کی صنعت کو تباہ کرے گا بلکہ عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچائے گا۔برازیل کے وزیر خزانہ فرنینڈو ہاڈاڈ نے واضح کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے، اور ناکامی کی صورت میں ڈبلیو ٹی او اور امریکی عدالتوں میں اپیل کریں گے۔ برازیل کی حکومت قومی خودمختاری اور معیشت کے دفاع کے لئے اقدامات کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سائریل رامافوسا نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے “تمام سفارتی وسائل بروئے کار لانے” کا عہد کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور چین کا یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور پائیدار ترقی میں چین کا اہم کردار ہے،اقوام متحدہ چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ: ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید اموات صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ ختم کروائی، نوبل انعام ملنا چاہیے، وائٹ ہاؤسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت کی طرف سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سخت ردعمل
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’آج جب میں الیکشن میں مصروف تھا تو مجھے اطلاع ملی کہ بھارتی حکومت نے میرے ایک بیان کو توڑ مروڑ کر ایف اے ٹی ایف میں پیش کیا ہے، جو سراسر گمراہ کن ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، بھارت ہمیشہ سے پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کو ہوا دیتا آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، وہ بھارتی مظالم اور مداخلت سے بخوبی واقف ہیں۔
’میں ایف اے ٹی ایف کو ذاتی طور پر جا کر بتاؤں گا کہ بھارت کشمیر، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔‘
انہوں نے افغانستان میں بھارت کی موجودگی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ بھارت نے وہاں درجنوں سفارت خانے کھولے، جن کا مقصد تجارت یا سفارت کاری نہیں بلکہ پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینا تھا۔
بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہوزیر اعلیٰ نے ایف اے ٹی ایف سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس کے دہشتگردانہ اقدامات پر گرے لسٹ میں شامل کیا جائے۔
’جس طرح بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، میں عالمی سطح پر اسے بے نقاب کروں گا۔‘
پاکستان کی قومی یکجہتی کا اظہارانہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت، عوام، دفاعی ادارے اور افواج دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔
’ہم نے حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس سے واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔‘
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو سخت الفاظ میں پیغام دیا ’مودی! ہم تمہاری طرح رات کی تاریکی میں حملے نہیں کرتے، ہم حق اور سچ کی طاقت سے آتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔‘
آخر میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
’آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آ رہی ہے جو انہوں نے نریندر مودی کے بارے میں کہی تھی کہ تم ایک Small man in a big office ہو۔‘
بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا