پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان انتخاب ملتوی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔
غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔
ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں