مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔
(جاری ہے)
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی)میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت نے مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہاکہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مزدوروں کی فیصد اضافہ
پڑھیں:
پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں: وزارت اطلاعات و نشریات۔فوٹو: فائلپاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔