ای اوبی آئی پنشن اورمزدوروں کیلئےمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے مزدوروں کو بڑی خوشخبری مل گئی،ای اوبی آئی پنشن کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق اور فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیاہے،اس کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کاکہناہے کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں،ان کی خواہش ہے کہ مزدوروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں کیونکہ مزدورملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر قدم اٹھائے گی ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
کراچی: حکومت نے باضابطہ طور پر تمام صنعتی اور تجارتی اداروں میں مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ مقرر کر دی .جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا.اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اعلان کیا کہ نیم ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 41380، ہنر مند کی 49628 اور تجربہ کار ہنر مند کی 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔شاہد تھہیم نے بتایا کہ نظرثانی شدہ تنخواہیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہیں جو مرد اور خواتین کارکنوں کیلیے مساوی تنخواہ کو یقینی بناتے ہیں.انہوں نے بتایا کہ فی گھنٹہ کی بنیاد پر ادائیگی کرنے والے کسی بھی ادارے کو اب کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ مزدور نواز پالیسیوں کیلیے پرعزم ہے اور مناسب تنخواہ، کام کے بہتر حالات اور مزدوروں کی مجموعی فلاح و بہبود کیلیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تنخواہ پر نظر ثانی کا مقصد مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا اور محنت کش طبقے کیلیے باوقار معاش کو فروغ دینا ہے۔شاہد تھہیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ محکمہ محنت صنعت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور بورڈ بھر میں لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔