پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پاکستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی اور روحانی یکجہتی کی علامت کے طور پر، پاکستان نے معروف گندھارا دور کے ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک شاندار مجسمے کی نقل ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مت مندر بائی ڈنھ پاگوڈا کو تحفے میں دے دی۔
یہ تاریخی مجسمہ، جو دوسری صدی عیسوی کے گندھارا دور سے تعلق رکھتا ہے، سِکری (پاکستان) میں دریافت ہوا تھا اور اصل نمونہ اس وقت لاہور میوزیم میں محفوظ ہے۔ مجسمے میں شہزادہ سدھارتھ کو سخت ریاضت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کی روحانی بیداری کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق
مجسمے کی نقل پاکستان کی جانب سے تحفے کے طور پر دی گئی ہے، جو بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے۔
مذہبی رسومات اور سفارتی جذباتتقریب کا آغاز ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سیکریٹری جنرل مہا وینریبل تھِچ ڈُک تھین کی قیادت میں دعاؤں سے ہوا، جنہوں نے اس مجسمہ کی پاکستانی سفارتخانے سے روانگی سے قبل بابرکت قرار دیا۔
نِنھ بنھ میں واقع بائی ڈنھ پاگوڈا پہنچنے پر، مجسمے کو مہا وینریبل تھِچ مِنہ کوانگ نے روایتی بدھ مت رسومات کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
تقریب میں سینئر ویتنامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور بین الاقوامی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
پاکستان کی جانب سے دوستی، امن اور رواداری کا پیغامپاکستان کے سفیر کوہدیار مری نے اس موقع پر کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کی روحانی اور ثقافتی میراث کا عکس ہے۔ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور امن، رواداری اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اسلام کا حقیقی پیغام بھی احترام اور ہم آہنگی ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کیساتھ تجارتی حجم 1ارب ڈالر ہوجائیگا، سربراہ ٹریڈ مشن ویتنام
تھِچ مِنہ کوانگ نے اس اقدام کو بین المذاہب خیرسگالی کی روشن مثال قرار دیا اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو فروغ دے گا۔
تقریب کا اختتام پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرپا دوستی، امن، اور روحانی یکجہتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بدھا کا مجسمہ پاکستان ویتنام تعلقات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بدھا کا مجسمہ پاکستان ویتنام تعلقات پاکستان کی ویتنام کے
پڑھیں:
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ ہر ایڈیشن کے لیے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ممکنہ طور پر گزشتہ فائنل کی طرح تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کے بجائے دی اوول میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات ہیں۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر لارڈز کو پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اوول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل 2023 میں بھی فائنل اسی میدان میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔