عمرکوٹ: جج کا تھانے پر چھاپہ، نوجوان بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
—علامتی فوٹو
عمر کوٹ میں سیشن کورٹ کے سول جج ون کنری نے تھانے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔
مذکورہ نوجوان کی والدہ نے عدالت میں اس کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے رضویہ تھانے پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، شہری بازیابوالدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کو کنری تھانے کی پولیس نے ناحق قید رکھا ہوا ہے۔
سول جج نے نوجوان کو کل صبح عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے کر رہا کر دیا۔
پولیس کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او کنری کو ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں