اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک میجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں جاری سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔

سی بی آئی نے مارچ 2025 میں یہ رپورٹ جمع کروائی تھی، جس میں کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

میجسٹریٹ آر ڈی چاوان نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ "اصل مدعی / متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیا جائے" اور کاروائی کو ملتوی کرتے ہوئے نوٹس کی ترسیل تک مزید سماعت مؤخر کر دی۔ ریا چکرورتی کو 12 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ نوٹس قانونی کارروائی کا حصہ ہے تاکہ مدعی کو کیس بند کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھانے کا موقع دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے سشانت کی بہنوں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بغیر مناسب طبی نگرانی کے انہیں دوا فراہم کی۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک جعلی نسخے کے ذریعے ادویات حاصل کی گئیں، حالانکہ سشانت بائپولر ڈس آرڈر کا شکار تھے اور علاج میں غیر مستقل مزاجی رکھتے تھے۔

اس کیس میں بھارتی تعزیرات (IPC) اور منشیات کے قوانین (NDPS Act) کے تحت دفعات شامل کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی میں مردہ پائے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سشانت سنگھ راجپوت ریا چکرورتی کو نوٹس جاری کیس میں

پڑھیں:

جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی بیرون ملک روانگی کے باعث سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ باوقار تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی اس تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، معروف سیاسی رہنما انیس قائم خانی اور فاروق ستار بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت چیف جسٹس جنید غفار کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سرفراز بگٹی کا ریٹارڈ افسر کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹس، انکوائری کے احکامات
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
  • مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 
  • ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عمران کو پلاٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر
  • وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
  • اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے ماس ریسلنگ ایتھلیٹ کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا
  • وفاقی حکومت کا بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا