بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نندنی کشیپ نے سڑک پر مسلم نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق 25 جولائی 2025 کی رات 3 بجے نندنی کشیپ نے 21 سالہ طالب علم کو سڑک پر گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئی تھیں۔
سمیع الحق نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول نوجوان نلباری پولی ٹیکنک کا طالب علم اور گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سمیع الحق ایک لائٹ انسٹالیشن پروجیکٹ پر کام کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا جب اسے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسے نندنی کشیپ چلا رہی تھیں۔
عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ زخمی نوجوان کو سڑک پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے گاڑی کا پیچھا کیا جو کاہلی پاڑہ کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں داخل ہوئی تھی۔
پولیس نے ابتدائی طور پر بھارتی اداکارہ سے پوچھ گچھ کی تھی اور گاڑی ضبط کر لی تھی لیکن گرفتار نہیں کیا تھا۔ بعدازاں مقتول نوجوان نے پولیس میں نندنی کشیپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نندنی کشیپ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔