Jang News:
2026-06-03@08:00:36 GMT
افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیاگیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی میں معاونت کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا، فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک4727 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا، شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنےپر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
سی سی پی او لاہور نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔