City 42:
2025-08-02@13:21:52 GMT

لاہور :سیکیورٹی کے تحت اورنج لائن ٹرین سروس معطل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

سٹی42: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس آج دوپہر 1 بجے سے رات تک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مزارِ اقبال پر حاضری بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے پیش نظر کمشنر آفس لاہور اور ایس ایس پی سیکیورٹی کی ایڈوائس پر اورنج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: اسلام آباد ایکسپریس کے بعد پاک بزنس ایکسپریس بھی حادثے کا شکار
  • ایرانی صدر کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
  • چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر
  • ایرانی صدر کی لاہور آمد، پاکستان کے راستے چین سے تجارت کی خواہش
  • ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
  • لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 30 مسافر زخمی
  • لاہور سے پنڈی جانے والی ٹرین کالا شاہ کاکو میں پٹڑی سے اتر گئی،  30 مسافر زخمی
  • لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار، 25 مسافر زخمی
  • ’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی،  بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز