لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
لاہور:
اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پہلے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی، اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے فضا میں پانی چھڑک کر ہوا سے آلودگی کے ذرات کو صاف کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ دنیا کا پہلا جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم، جس میں 15 اینٹی اسموگ گنز شامل ہیں، لاہور پہنچ چکا ہے اوراس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جدید فوگ کینن باریک پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات بشمول PM2.
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلودگی میں اضافے کی صورت میں یہ نظام خودکار طریقے سے فعال ہو جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز،کیو آر کوڈڈ کلنز اور ایئر بیسڈ ٹریکنگ کے ذریعے یہ نظام ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عزم، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ ان شا اللہ اسموگ کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
مراد علی شاہ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کیلئے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیر ضروری مہنگائی روکی جائے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کیلئے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے، جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026ء تک سہارا دینے کیلئے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے، جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجراء پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کیلئے پیش کی جائے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کیلئے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔