نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔وزیراعلی نے یو اے ای کے ساتھ سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں نمایاں جدت لائی گئی۔
مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کے باعث پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی.

.. سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دوطرفہ تعاون کو یو اے ای کے نواز شریف مریم نواز کے سفیر

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف

اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو وسعت دینے کی خواہش ہے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات