اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو گزشتہ رات کالا شاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے مقررہ رفتار کو نظر انداز کیا جبکہ ٹرین روانگی سے قبل ایک بوگی کی الائنمنٹ میں خرابی کی اطلاع دی گئی تھی جسے نظر انداز کیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر نو بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ ٹرین کا انجن محفوظ رہا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق جائے حادثہ پر 800 میٹر ٹریک متاثر ہوا ہے اور ہیوی مشینری کی مدد سے عارضی ٹریک بچھانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت جلد بحال کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریک کی مکمل بحالی میں مزید پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹریک میں کریک آنے کی وجہ سے بھی یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے نے حادثے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ وزیر ریلوے نے ریلوے عملے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے، طبی ٹیموں کو فوری روانہ کرنے اور حادثے کی مکمل انکوائری رپورٹ سات روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کےلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق