ٹنڈوجام،نجی اسکولز کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم زاہد علی عباسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید ملاح کی ہدایات پر حیدرآباد ریجن کے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک جدید ویب پورٹل متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ادارے کی تفصیلات 25 فروری 2025ء تک لازمی طور پر ویب پورٹل پر جمع کرائیں تاکہ ان کے اسکول کا ڈیٹا رجسٹرڈ اور محفوظ ہوسکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران علی کنبھر نے جدید ٹیکنالوجی اور ملٹی میڈیا سلائیڈز کی مدد سے اسکول سربراہان کو ویب پورٹل کے استعمال اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے فوائد اور اس کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں آل پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز آرگنائزیشن سندھ کے مرکزی چیئرمین احسن حمید سمیت معروف تعلیمی ماہرین اور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدیق کوریجو، عبداللہ خان اشعر جبران عباسی شیر علی راجپوت شعیب راجپوت ریحان محمود آرائیں سنیل کمارآصف اقبال زہرہ عمران نائلہ پھلن انیلا میمن نجمہ ببر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے حکومت سندھ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آن لائن رجسٹریشن کا یہ نظام نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ن لائن رجسٹریشن رجسٹریشن کے
پڑھیں:
مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر:۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کے تحت ضلع ڈوڈہ کے تمام اسکولوں میں ”وندے ماترم” پڑھنے کو لازمی قرار دیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح کی مجلسوں میں وندے ماترم پڑھناطلبا کے لیے یقینی بنائیں۔
علمائے دین، سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے اس اقدام کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی پر آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی دانستہ کوشش قراردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حکم نامے کوتوہین آمیزاور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔