محسن نقوی کی باجوڑ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، مولانا خان زیب کی شہادت پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے تنہا رہنے والی شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کو اکھٹا کردیا
محسن نقوی نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
مبین نقوی کے انتقال پر لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز،افسران کا اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری، چیئرمینز، وائس چیئرمینزا ورافسران کا سپریڈنٹ چیئرمین سیکریٹریٹ مرحوم سید مبین نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اْن کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ا ور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین