سملی اسپتال کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کے نام
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے گورنمنٹ اسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط بھجوایا ہے۔
خط کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا لیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ مری کی روشنی میں یہ ہدایت کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔
ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری ہدایت ملنے ہر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا،ڈی سی آفس نے 9 جولائی کو خط لکھا تھا۔
مزید پڑھیں :دیوان فاروق موٹرز کا نیا سنگ میل: 300 کلومیٹر رینج والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
پنجاب میں موسلادھار بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
پنجاب بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچایا جا سکے وزیراعلیٰ نے واسا پی ڈی ایم اے لوکل گورنمنٹ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور حالات کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے واسا اور انتظامیہ کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کی ہدایت بھی دی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو خصوصی ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے انہوں نے واضح طور پر ہدایت کی کہ بارش سے پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے