اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہاکہ کیس سے متعلق میٹنگ کی اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرادیئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے رولز ڈرافٹ کو اعتراضات کیساتھ واپس بھیجا، وزارت داخلہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام اعتراضات کو تسلی بخش جواب دے کر کیس واپس بھیجا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کام نہ ہونے پر پٹواریوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں پالیسی نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مینڈیٹ کس  قانون کے تحت ہے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ کے کسی بیان پر جواب نہیں دوں گا، ایک ہفتے کا وقت چاہئے، میٹنگز کرکے عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28جولائی سے ملتوی کردی۔

کراچی میں مردہ پائی جانیوالی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت، بہنوئی اور بہن کا لاش وصولی کا فیصلہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وزارت داخلہ اسلام ا باد میٹنگ کی نے کہاکہ

پڑھیں:

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب میں امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے 2 ڈویژن اور 8 سنگل بینچ دستیاب، ڈیوٹی روسٹر جاری
  • عافیہ کیس، رپورٹ نہ آنے پر کابینہ ہی نہیں، وزیراعظم کیخلاف کارروائی ہو گی: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • ویزا اسکینڈل سے متعلق خبریں من گھڑت ‘ہیں، وزارت داخلہ
  • ویزا اسکینڈل کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ
  • عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ
  • سیکرٹری داخلہ پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات
  • اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے دو افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
  • بنگلہ دیش میں رمضان سے قبل انتخابات متوقع، چیف ایڈوائزر کی دسمبر تک تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت