سکول وین کھائی میں گرنےسے طالبہ سمیت 2جاں بحق ،11زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایبٹ آباد میں سکول وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں سکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گاڑی بگنوتر سے سکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔