ایبٹ آباد:اسکول وین کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں اسکول وین کھائی میں گرگئی۔حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں اسکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔
حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے۔ گاڑی بگنوتر سے اسکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایبٹ ا باد
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔