سٹی 42 : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواتین کوسرویکل کینسرسےبچانےکیلئےباقاعدہ پروگرام شروع کیا گیا ، صوبہ بھر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ 

صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تھا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو مستقل ای پی آئی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، عمر کی حد 9 سے 15 سال ہے، آئندہ کیلئے اس مہم کیلئے ایج بریکٹ صرف 9 سال ہو گی۔ 

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا

رانا سکندر حیات نے آئندہ جمعہ کو صوبے تمام سکولز میں ایچ پی وی ویکسی نیشن ڈےمنانےکی ہدایت کی۔ 

علاوہ ازیں اجلاس میں 8 ملین بچیوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف کو ہر صورت پورا کرنے کا عزم کیا گیا۔ اساتذہ اور والدین کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے اساتذہ اکرام اور ڈی ڈی ای اوز کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم