خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔

ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق تباہ کن سیلاب نے ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے. جس کے نتیجے میں 401 افراد جاں بحق اور 671 زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تباہی کی شدت بے مثال ہے.

اب تک 401 ہلاکتیں، 671 زخمی اور 4 ہزار 54 مویشیوں کے نقصان کی تصدیق ہو چکی ہے۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ 413 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تعلیمی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، اور 6 سرکاری اسکول بہہ گئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوامی خدمات بھی محفوظ نہیں رہ سکیں.2 تھانے سیلاب میں بہہ گئے، 639 گاڑیاں تباہ ہوئیں.127 دکانیں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور 824 کو جزوی نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ 2 بڑے پل مکمل طور پر بہہ گئے، جب کہ 4 پلوں کو جزوی نقصان ہوا ہے، صحت کی سہولیات بھی متاثر ہوئیں اور تین سرکاری ہسپتالوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مشکلات کے باوجود جاری ہیں. ہماری ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے، لیکن نقصان بہت زیادہ ہے اور بحالی میں وقت لگے گا۔خیبرپختونخوا کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں عوام کی مدد کے لیے پاک فوج بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔پاک فوج کی جانب سے بونیر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،گاؤں چوراک میں بھی فوجی دستے ریسکیو کارروائیوں میں شریک ہیں۔آدم خیل میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے دبے افراد کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے۔متاثرہ خاندانوں کو راشن اور بستروں کی فراہمی کاسلسلہ بھی جاری ہے. خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، شہریوں نے امدادی کاموں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو جزوی نقصان ڈپٹی کمشنر پاک فوج

پڑھیں:

سوات: سیلاب میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد، 2071 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

  ویڈیو گریب۔

سوات کے علاقے منگلور میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 2071 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 217 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ 

حکام کے مطابق شریف آباد، مکان باغ، میلہ پُل اور ملحقہ علاقوں سے 1450 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ المدینہ اسکول کے 200 اور شگئی اسکول کے 100 طلبہ محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔ 

شاہی باغ قمبر اور تبلیغی مرکز سے 9 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیاگیا، اسی طرح بریکوٹ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے 6 افراد بحفاظت نکالے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیدو شریف کے قریب 6 خواتین کو سیلابی ریلے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے کتنی سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا؟ رپورٹ جاری
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر، 184 افراد جاں بحق ہوگئے 
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 300 سے متجاوز، نقصان کے اعداد و شمار جاری
  • خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی،210 شہری جاں بحق،بونیر میں 100 اموات
  • خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 204 افراد جاں بحق، بونیر میں 92 اموات کی تصدیق
  • بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
  • سوات: سیلاب میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد، 2071 افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
  • بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی