خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح ایک المناک سانحہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول جانے والے بچوں کی وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار، یاسر دشتی نے وی نیوز کو تصدیق کی کہ دھماکا خودکش حملہ تھا، واقعے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) خضدار منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے کچھ مشتبہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب بچوں کو اسکول لے جانے والی وین زیرو پوائنٹ کے قریب پہنچی۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکا انتہائی زور دار تھا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
دھماکے کے بعد خضدار شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 بچے شہید اسکول بس بلوچستان خضدار خودکش دھماکا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 4 بچے شہید اسکول بس بلوچستان خودکش دھماکا
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔