دوران سفر ڈرائیور کی نیند خوفناک حادثے کا سبب بن گئی، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
رحیم یار خان:
موٹر وے ایم-5 پر کشمور کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک مسافر بس اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جو مبینہ طور پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ بس نے دوسری گاڑی کے 6 مسافروں کو کچل دیا
ترجمان کے مطابق 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 11 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس اور موٹروے حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بڑی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کی حالت میں گاڑی چلانا بتایا جا رہا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور لواحقین کو اطلاع دینے کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خانقاہ ڈوگراں‘ فیروزوالہ: حادثات میں میاں بیوی‘ بیوپاری سمیت 4 افراد جاں بحق
فیروز والہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا‘ رفاقت موقع پر ہی جبکہ بیوی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے رہنے والے مویشیوں کے بیوپاری طارق علی اور حسین علی ملتان سے مویشی لے کر موٹر وے کے راستے سیالکوٹ آ رہے تھے جب ان کا ٹرک عین انٹرچینج کے قریب پہنچا موٹروے پر خراب کھڑے 22ویلر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک سوار دو افراد شیر علی اور طارق موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد حسنین علی اور حماد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔