کراچی میں نو عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش، لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔
والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16 مئی کی ہے جبکہ فوٹیج میں جس رکشے سے لڑکی گری ہے۔
تاہم بعدازاں وہ موقع سے چلا گیا پولیس مزید سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے رکشے کا رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ رکشے سے گرنے والی لڑکی زخمی ہونے کے باعث زیر علاج ہے اور وہ قریب ہی قائم نجی رہائشی سوسائٹی کی رہائشی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ سے متعدد بار رابطہ کیا ہے کہ وہ تھانے آکر مقدمہ درج کرائیں جبکہ پولیس اپنے طور پر رکشا ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے جو موقع سے فرار ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈسکہ: مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق
ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے دو بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
پولیس کےمطابق واقعہ گاؤں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔
Post Views: 3