جامشورو: ایک ماہ کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون کا اغوا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔
کراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک.
پولیس کے مطابق 25 سالہ مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پارلر مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغویوں کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: چرچ میں نقب زنی کی واردات، قیمتی سامان چوری، مقدمہ درج
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع سینٹ میری کیتھولک چرچ میں نقب زنی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر چرچ کے ہال اور کمروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چرا لیا۔
رابرٹ بہادر گل کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نقب زن چرچ سے یو پی ایس کی دو بیٹریاں، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر سسٹم، ایل ای ڈی اور چندے کا بکس چرا کر لے گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔