کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فرار ہونے والے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس سے 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق 6 ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے پکڑے گئے، اس موقع پر ملزمان نے پولیس اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وردیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وردی کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔