واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خاتون کے مبینہ قتل کی پاداش میں دو خاندانوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ تھانہ ارمڑ کی حدود خٹکو پل میں واقعہ پیش آیا جہاں پر ملزمان شمشاد اور منصور نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق افراد میں مسماۃ (ش) زوجہ اطلس، مسماۃ (ن) زوجہ رمضان، حضرت امین ولد اطلس، فضل امین ولد اطلس، طفلکہ ہما دختر فضل بمعر دس سال، طفل احمد ولد فضل امین بمعر تین سال شامل ہیں اسی طرح فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون مسماۃ (ب) زوجہ نسیم لگ کر شدید زخمی ہو گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جائے وقوع پر پشاور کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ خٹکو پل میں تین دن قبل فضل امین کی اہلیہ نے وفات پائی تھی، ملزمان کو شک تھا فضل امین کی اہلیہ کو مبینہ طور پر پھانسی کے ذریعے قتل کیا گیا جس پر ملزمان نے یہ واردات کی۔ بعدازاں اہل علاقہ نے مقتولین کی نعشیں اٹھا کر جمیل چوک رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ مقتولین کے ورثا کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوں گے رنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ اس موقع پر ایس پی صدرِ سرکل رضا محمد خان اور ڈی ایس پی دیار خان نے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے بھرپور کوشش کرے گی جس کے بعد لواحقین لاشیں اٹھا کر واپس گاؤں چلے گئے۔

پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کرنے والے قاتل کے بارے میں پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ قاتل کی بہن کی چند روز قبل موت واقع ہوئی۔ بہن کو مبینہ طور پر پھانسی دیکر مارنے کے رنج پر گزشتہ روز قاتل نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا جبکہ ملزم جائے وقوع سے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں کے گھر قریب ہی واقع ہیں اور افسوسناک واقعے کی وجہ سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار