ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:
ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
شاہین فورس کے اہل کار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی جب کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔
واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہل کار شدید زخمی ہوگیا تھا۔
واقعے کے وقت 4 مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شاہین فورس کے گشت پر مامور اہل کاروں نے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے پولیس اہل کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہل کار مقابلے میں
پڑھیں:
لوئر دیر، مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنماء قتل، بیوی شدید زخمی
ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔