WE News:
2025-07-03@18:24:03 GMT

راولپنڈی، 300  روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

راولپنڈی، 300  روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی

راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریسکیو 15 پر ایک شہری نے کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہوگئی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، کیا اب نسوار بھی مہنگی ہوگی؟

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسواروں کی مجموعی مالیت تقریباً 300 روپے ہے اور واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان تھانہ ریس کورس راولپنڈی مقدمہ درج نسوار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تھانہ ریس کورس راولپنڈی نسوار

پڑھیں:

شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی

لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔

شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔

پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چوری، پنجاب میں جائیدادیں —، ماسی کی ہوش اُڑا دینے والی کہانی
  • راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار غائب، پولیس میدان میں آگئی!
  • شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی
  • راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار چوری کا مقدمہ درج
  • ضلع بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ، 2 شہری زخمی ، پولیس اہلکار محفوظ
  • معمولی سی چوری پر بڑی کارروائی؛ ریاستی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم چوری کا ذریعہ بن گئی، 25 ارب کا نقصان
  • جہاز کا ٹکٹ بہت مہنگا:چینی شہری نے گھر پہنچنے تک 7 شہروں کا سفر اور 8 گاڑیاں چوری کیں
  • رحیم یارخان: اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات، 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد اغوا