مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب، بیان بازی نا کرنے پر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب، بیان بازی نا کرنے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلئے ایک دوسرے پر بیان بازی نا کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی لاہور سے خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ پہنچے۔
حکومتی وفد کے زرداری ہاؤس پہنچے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا، ملاقات میں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور محسن نقوی بھی شریک تھے ملاقات میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرمملکت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پرصدر کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی جانب سے وزیر اعظم شہبار شریف کا پیغام صدر زرداری کو دیا گیا ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے پر بیان بازی نا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کا وفد خوشگوار ماحول میں ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر زرداری سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیاسی کشیدگی کم کرنے میں وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل، حماس نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، صدر ٹرمپ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن صدر مملکت اسحاق ڈار مملکت کو کا وفد
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا وفد صدر زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ
—فائل فوٹوزپنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے روانہ ہوا۔
صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات ہو گی، اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔
حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔
مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی فیصلوں کے لیے 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس طلب کرلیا ہے۔