کراچی: دو مختلف پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
دوسرا مقابلہ گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں سے فیض عباسی کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم سراج تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران بھی پستول، متعدد موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لی گئی ہے۔ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منتقل کیا گیا
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔