کراچی: ڈیفنس سے 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق 6 ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے پکڑے گئے، اس موقع پر ملزمان نے پولیس اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وردیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وردی کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی پولیس اہلکار
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔