مرمت کیلیے آئے خاتون کے فون سے ڈیٹا نکال کر بلیک میل کرنیوالا مکینک و ساتھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—علامتی تصویر
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کچہری بازار میں کارروائی کی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کا ڈیٹا نکال کر بلیک میلنگ پر موبائل فون مکینک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے مرمت کے لیے دیے گئے فون سے خاتون کا ڈیٹا نکالا تھا۔
بعد ازاں گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن اشفاق ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
—فائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔
گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہونے والے واقعات کا ایئر پورٹ حکام کے ساتھ مل کر سدباب کرنا چاہتے ہیں۔