علی رامے: ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پی آئی ٹی بی ،بینک آف پنجاب ،اربن یونٹ ،پیلرا ،محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےسیلاب کے بعد بحالی کےسروےپر تفصیلی بریفنگ دی،27اضلاع کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز  نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب بحالی سروے 27 فیصد مکمل ہو چکا  ہے،فلڈ اسسمنٹ سروے میں 2 لاکھ 22 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی جبکہ 7200سے زائد مویشی 56728 مکانات اور 6 لاکھ متاثرہ اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کیمپ سائٹس کے قیام کا بھی جائزہ لیااور تمام متعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت کی،سیلاب کے دوران اموات کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا  ہے۔

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید

ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کی فیملیز کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ متاثرین کی مکمل امداد اور بحالی ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید 

سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے

پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی  چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

 سینیٹر پرویز رشید  کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن

 سینیٹر پرویز رشید  نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی۔ ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری
  • پنجاب میں جنگلی حیات اور نباتات کا بڑا سروے، پرندوں کے تخمینے سیلاب سے متاثر ہونے کا امکان
  • پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبائی کابینہ کے 29 ویں اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
  • پنجاب کابینہ کا 29 واں اجلاس: سیلاب ریلیف پیکیج منظور
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی چیک ملیں گے
  • پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید 
  • مریم نواز کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، سیلاب متاثرین کےلیے امدادی پیکج سمیت بڑے اقدامات کی منظوری
  • پنجاب حکومت کا بڑا اعلان: سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج، 17 اکتوبر سے امدادی چیک تقسیم ہوں گے