کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر بھٹائی آباد میں فائرنگ سے بچہ اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی کے علاقے بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ اور اس کا رشتے دار پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے بچے اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت حسان علی ولد انور علی اور اہلکار کی شناخت کانسٹیبل 40 سالہ محسن علی ولد شبیر علی  کے ناموں سے کی گئی ۔

واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی

نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک سٹی کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 9 زخمی
  • کوہاٹ میں فائرنگ، 7 دوست جاں بحق، ایک زخمی
  • کوہاٹ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، پکنک منا کر واپس آنے والے 7 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی: پرانا گولیمار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
  • کراچی: جشنِ آزادی پر ہوائی فائرنگ کے واقعات، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
  • کراچی: گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی
  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
  • ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،2ایکسائز اہلکار شہید ،ہوٹل مالک زخمی
  • ڈی آئی خان: درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائر اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق