سیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (راجہ ذیشان)پاکستان اور بھارت کے در میان حالیہ سیاسی اور عسکری کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے در میان کھیلوں کے حوالے سے بھی تعلقات تنائو کا شکار ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے در میان دو بڑے کھیلوں کرکٹ اور ہاکی کے مستقبل میں کھیلے جانے والے مقابلوں پر سوالیہ نشان ثبت ہے۔ہاکی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ مینز ہاکی ایشیاکپ 2025 سے پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے
، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو دوٹوک انداز میں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کو باہر کیے جانے کا امکان ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے صورتحال پر تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔تین بار ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ نہایتی شاندار رہا ہے،
مینز ہاکی ٹیم نے 12 ایونٹس میں سے 11 میں شرکت کی ہے جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ کے مقابلوں کے حوالے سے بھی مستقبل انتہائی مخدوش ہے۔اگر چہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے واک آئوٹ کی اطلاعات کی تردید کی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق انڈیا حقیقت میں بھی ریجنل سطح کے اس ٹورنامنٹ کا مینز اور ویمنز سطح پر بائیکاٹکرسکتاہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عمران خان کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی شخصیت کے رابطے ہوئے ہیں وہ ان کی اپنی جماعت کے ارکان ہیں، بانی سے ان کی بہنیں، وکلاء یا ان کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ معاشی استحکام نہیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو ہم نے معیشت کو بہتر کر لیا، سیاسی عدم استحکام کے باوجود 78 سال میں بھارت کے خلاف پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اتفاق رائے سے قراردادوں کا آنا خوش آئند ہے، جہاں تک باہر سیاسی ماحول کا تعلق ہے اس کا انحصار پی ٹی آئی پر ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ ہوتی رہتی ہے، پہلے انہیں وہ روکنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کہاں کھڑا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہیں؟ تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں، عالمی منظرنامہ تبدیل ہوچکا، نئے منظرنامے کو سامنے رکھتے ہوئے پالیسی بنائیں گے، تو بات آگے بڑھے گی۔