پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کی اجازت، بھارتی وزیر کھیل کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔
بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان سے کھیلنے کی اجازت دی جائے گی، تو وزیر نے واضح کیا کہ ابھی تک بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم کھیلوں کے ذریعے تعلقات میں نرمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
مودی عسکری اورسفارتی شکست برداشت نہیں کرپا رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی عسکری اورمسلسل سفارتی شکستیں سہنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئے ہیں۔ بھارت کے جھوٹے بیانیہ کی ناکامی اوراسکی اندرونی سیاسی صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوراقلیتوں پرمظالم کے باعث کئی یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت پر کھلی تنقید کرچکی ہیں جس سے بھارت کی ساکھ مزید مجروح ہورہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارسستی شہرت اوراپنے اندرونی مسائل جیسے کہ کسان تحریک، بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال سیعالمی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پرایک اورحملے کی تیاری کررہی ہے اور اس کے لیے ایک اور فالس فلیگ کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2024 کے دوران 3600 سے زائد سیاسی گرفتاریاں کی گئی ہیں جس سے بھارت کے اندرونی حالات کا پتہ چلتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے خبردارکیا کہ اگربھارت نے پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا توردعمل اتنا شدید ہوگا کہ دنیا اسرائیل ایران اور روس یوکرین تنازع کوبھول جائے گی۔ صلاحیت کے بغیرریٹنگ بڑھانے کی کوشش مودی اور بھارت دونوں کوبہت مہنگی پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کا نہ صرف مورال اچھا اورتربیت بہتر ہے بلکہ 2023 کی گلوبل فائرپاور رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج دنیا کی نویں بڑی اورسب سے منظم افواج میں شمارہوتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی حالیہ تقریرنے واضح کردیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن مرحلے پرہے اور بھارتی اشتعال انگیزی سے اس پیش رفت کونقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں بھارت نے دوبارفضائی اور زمینی کارروائی کی کوشش کی جنہیں پاکستان نے مکمل طورپرناکام بنایا۔ 2019 میں بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا مؤثرجواب نہ صرف پاکستان کی عسکری صلاحیت کا ثبوت تھا بلکہ اس سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی بھی ہوئی۔