data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سابقہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ریجنل کرکٹ کی ترقی کو سراہنے کے لیے ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کو انعام دینے کا اعلان بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی اسٹاف کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ظہیر عباس، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، طارق سرور، سمیر احمد، سلمان نصیر، عامر میر، عبداللہ خرم نیازی اور رافعہ نے شرکت کی، جبکہ بعض ارکان جیسے انوار غنی، مصطفیٰ رمدے، دانیال گیلانی اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔

پی سی بی کا یہ بجٹ نہ صرف مالی استحکام کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ملکی کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-2024 کے اختتام 30 جون 2024 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کے رواں مالی سال کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری
  • چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس: کرکٹ کے فروغ کیلئے  اہم فیصلے
  • کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی بے ضابطگی
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5ارب12کروڑڈالرز کا اضافہ
  • مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
  • متروکہ وقف بورڈ کی سالانہ آمدن اضافے کے بعد 5 ارب 62 کروڑ تک پہنچ گئی
  • خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی
  • ضلع سکھر کامالی بجٹ خسارے کے باوجود اکثر رائے سے منظور
  • مزدور کی کم ازکم اجرت42ہزار روپے مقررکرنے سے متعلق اہم پیش رفت