ایران اورآذربائیجان میں ٹھن گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باکو:ایران اور آزر بائیجان میں ٹھن گئی،ایکدوسرے پر الزام تراشی کی،ایران پر اسرائیلی حملوں میں آذربائیجان کے مبینہ کردار کے بارے میں قیاس آرائیوں اور الزامات نے تہران اور باکو کے درمیان حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔آذربائیجان کے سرکاری میڈیا نے ایران کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کے خلاف ڈرون حملوں کے لیے آذربائیجان کی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آذربائیجان نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایسے بیانات کوجارحانہ پروپیگنڈا اورغلط معلومات قرار دیا ہے۔آذربائیجان کے سرکاری میڈیا نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی آذربائیجان مخالف پالیسیوں کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں۔
آذربائیجان کے خبر رساں ادارے کیلیبر کی ویب سائٹ پرخامنہ ای اینڈ ہز وار اگینسٹ آذربائیجان کے عنوان سے ایک مضمون میں ایران کے رہنما پر الزام عائد کیا ہے گیا کہ وہ کئی سالوں سے باکو حکومت کے خلاف پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کا نظریاتی ماڈل جبر اور خوف پر مبنی ہے اور آذربائیجان کی کامیابی اور سیکولرازم انھیں پسند نہیں۔
ایرانی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ایرانی صدر مسعود پڑشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے گزارش کی تھی کہ وہ اسرائیلی ڈرونز کی جانب سے آذربائیجان کی فضائی حدود کے استعمال کی تحقیقات کریںلیکن آذربائیجان کے سرکاری میڈیا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا گیاتاہم کچھ تجزیہ کار اس خاموشی کی وجہ آذربائیجان میں میڈیا پر کنٹرول کو قرار دے رہے ہیں۔
باکو میں ایران کے نئے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ان الزامات کو ’مکمل طور پر بے بنیاد‘ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ آذربائیجان کی سرزمین کبھی بھی کسی دوست اور برادر ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان ای سی او (اقتصادی تعاون تنظیم) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان جانے والے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اس حالیہ معاملے کی وجہ سے خاصی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے آذربائیجان کی ایران کے
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کا خط موصول
سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا خط تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم سے ایران کے سفیر علی رضا عنایت علی نے ملاقات کرکے ایرانی وزیر خارجہ کا خط پہنچایا۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے بھیجا گیا خط دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا خط تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔