علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلا بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان موجود تلخیوں کو ختم کروا دیا گیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے۔ ہم اپنے بھائی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی کے کیسز کی قانونی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور یہ ہدایت جاری کی گئی کہ تمام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز عدالتی سماعت کے دن عدالت میں موجود ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے سامنے علامتی دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
پارٹی نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مارچ میں شرکت کی ہدایت دی ہے، اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ میں شرکت نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔اجلاس میں موجود قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جائے اور بانی کی رہائی کیلئے قانونی، سیاسی اور عوامی محاذ پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا شوق پورا کر لیں ، تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس20مئی 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان پاک بھارت کشیدگی، چین کا مہمند ڈیم میں تعمیراتی کام تیز کرنے کا فیصلہ مخصوص نشستوں کا کیس، متاثرہ فریقین اور امیدواروں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیز کرنے کا فیصلہ علی امین گنڈاپور علیمہ خان اجلاس میں پی ٹی آئی کی رہائی

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ