فیصل آباد؛ 2 خواتین کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی خود قاتل نکلا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پولیس نے قتل کے واقعے کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں مدعی خود ہی قاتل نکلا۔
ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا، جس میں مقتولہ اقصیٰ بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابی کو قتل کیا۔
ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔
سی سی ڈی فیصل آباد نے پیشہ ورانہ مہارت سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اقصیٰ بی بی (مقتولہ) کی والدہ سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے رقم بھی ہتھیالی تھی۔ گرفتار ملزمان میں علی رضوان، سیف اللہ، پرویز عرف بوٹا مسیح اور عثمان عرف شیبی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے شہر میں ہونے والے ایک اور اندھے قتل اور اقدام قتل کا بھی انکشاف کیا ہے۔ سی سی ڈی نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حافظ آباد: معمولی تنازعے پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کا پوتا قتل
—فائل فوٹوحافظ آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کا پوتا جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے محلے بہاولپورہ میں مسلح ملزمان نے معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی افضل بیگ کے پوتے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔