پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹوز
پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ شہر پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
علاقہ خٹکو پل میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ ارمڑ میں درج کرلیا گیا جس کی ایف آئی آر میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار چوری کا مقدمہ درج
فائل فوٹوراولپنڈی میں پولیس نے 300 روپے کی نسوار چوری کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق نسوار چوری کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرفراز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نسوار چوری کا واقعہ ڈھوک بنارس میں پیش آیا۔